وہاڑی: گزشتہ شب غریب مداری کی رانو نامی بندریا کو ملزمان نے چھین کر تشدد کرتے ہوئے ہلاک کر دیا تھا۔
ڈی پی او وہاڑی منصور امان کی ہدایات پر کرتب دکھانے والے مداری ناصر سے درخواست لے کر فوری طور پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس تھانہ سٹی وہاڑی نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان عمانول مسیح اور علی اکبر کو فوری طور پر گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا۔
منصور امان ڈی پی او وہاڑی کا کہنا ہے کہ وہاڑی پولیس نہ صرف شہریوں بلکہ بے زبان جانوروں کے تحفظ کے لیے بھی کوشاں ہے۔ بے زبان جانوروں پر ظلم ڈھانے والے ملزمان کسی معافی کے لائق نہیں۔