کراچی: پاکستان سے مریم آغا اور عائشہ قریشی کو 2022ء کیلئے ہانگ کانگ کے خودمختار ایشین آرٹ پرائز کیلئے فائنلسٹ کے طور پر شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ انہیں پاکستانی آرٹ کی اہم شخصیت امراء علی نے نامزد کیا۔ 400 سے زیادہ اندراجات میں سے منتخب کردہ 30 فائنلسٹ ایشیا پیسیفک کے 16 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی چین’ ایران’ سنگاپور اور ویتنام کی مضبوط نمائندگی تھی۔
شارٹ لسٹ فنکاروں نے آرٹ سینٹرل ہانگ کانگ کنونشن اور نمائشی مرکز میں اپنے فن پاروں کی نمائش کی۔ اعزاز کا مقصد ایشیا پیسیفک میں فنکاروں کی بین الاقوامی نمائش کو بڑھانا ہے نیز فن پاروں کی فروخت سے حاصل شدہ آمدنی ہانگ کانگ کے پسماندہ بچوںکے علاج اور بہبود پر خرچ ہو گی۔