پاک بحریہ کے 50 ویں اسٹاف کورس کی کانووکیشن تقریب کا انعقاد

0
71

لاہور: ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں پاک بحریہ کے 50ویں اسٹاف کورس کی کانووکیشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں کورس مکمل کرنے والے 82 افسران کو ماسٹرز ڈگری تفویض کی گئی۔ کورس میں پاکستان کی مسلح افواج کے علاوہ دوست ممالک کے 19 افسران بھی شریک تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے علاقاٸی اور قومی سلامتی کے حوالے سے بین الاقوامی رجحانات میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کو اجاگر کیا۔ پاک بحریہ سی پیک کی میری ٹاٸم ڈومین میں اپنی ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دے رہی ہے۔ خطے کی بدلتی ہوٸی میری ٹاٸم صورتحال ہمہ وقت چوکس و تیار رہنے کی متقاضی ہے۔ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی

قبل ازیں کالج کے کمانڈنٹ نے کورس کے دوران شرکاء کی مختلف پیشہ وارانہ اور علمی سرگرمیوں کا جائزہ پیش کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں