کراچی: پاکستان اسٹیل ملز بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے ای سی سی کو 9350 ملازمین کی برطرفی کے لیے بھیجی جانے والی سمری کے ایجنڈا پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس 09 جون کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار پاکستان اسٹیل ملزملازمین کا مستقبل فیصلہ کرے گی۔