ہندوستان نے عابدہ پروین کا انسٹا اکاؤنٹ بھی بین کر دیا

0
16

کراچی: اداکار ہانیہ عامر، ماہرہ، سجل اور بلال عباس کے اکاؤنٹ ہندوستان میں بین کرنے کی جب خبر سنی تھی تو کافی حیرانی ہوئی کہ مودی سرکار کو کیا ہو گیا ہے؟۔ مودی کی کشمیر واقعہ کے ذمہ داروں کی گرفتاری کرنے کی تو جرات نہ ہوئی تھی اور ساری پھرتیاں مشہور پاکستانی ستاروں کو بین لگانے پر دکھا رہے ہیں۔

بڑا چرچا تھا کہ ہندوستان کی تہذیب میں ڈرامہ اور گائیکی مہاتما بدھ سے بھی پہلے کی ہے۔ موسیقی اور آرٹ تو اس قدر اہم سمجھا جاتا ہے کہ سرسوتی دیوی موسیقی اور آرٹ منسلک کیا جاتا ہے، جن کی پوجا بھی کی جاتی ہے۔ لیکن یہ کیا کہ برصغیر کی سب سے بڑی صوفی گائیکہ عابدہ پروین جنہوں نے ہمیشہ امن اور محبت کی بات کی، انہی کو اپنے ملک میں بین کر دیا؟ پاکستان میں جعفر ایکسپریس کا واقعہ ہوا اور روز روشن کی طرح یہ بات عیاں ہے کہ اس میں ہندوستان ملوث ہے مگر پاکستان نے تو ایسی نیچ حرکت نہ کی، ایسی حرکت تو کیا پاکستان کو اتنی گھٹیا بات سوجھی تک نہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں