سندھ پولیس کی شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری یا پھر پیکا ایکٹ کا غلط استعمال’ آصف زرداری پر تنقید کرنے پر تفتیشی افسر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت پولیس مدعیت میں ایف آئی آر درج’ عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا

0
27

کراچی: سندھ پولیس جرائم کی روک تھام میں ناکامی، لینڈ گریبر کی سہولت کاری کرنے کے بعد اب سیاست دانوں کی شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار بن گئی اور پولیس نے سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے آصف زرداری پر تنقید کرنے پر اپنے ہی پیٹی بھائی کے خلاف پیکا ایکٹ کا غلط استعمال کرتے ہوئے تفتیشی افسر کے خلاف پولیس مدعیت میں ایف آئی آر درج کروادی۔

صدر مملکت آصف زرداری سے متعلق سوشل میڈیا پر تنقیدی پوسٹ کرنے والے پولیس افسر ابرار شاہ کو گرفتار کرکے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفتیشی افسر ابرار شاہ نے فیس بک پر 2 اپریل کو پوسٹ کی تھی، جس میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کے خلاف تنقیدی الفاظ لکھے گئے۔ مقدمہ سکھن تھانے کے ڈیوٹی افسر یعقوب کی مدعیت میں درج ہوا، مدعی مقدمہ کے مطابق میں اپنے موبائل فون پر لوگوں کے کمنٹس پڑھ رہا تھا کہ رات 8 بجکر 40 منٹ پر ابرار شاہ نے انگریزی میں کمنٹ لکھا۔

مقدمے میں کہا گیا کہ ابرار شاہ نے اہم عہدے پر براجمان شخصیت کی طرف اشارہ کیا اور نازیبا تحریر درج کی جس سے مجھ سمیت دیگرشہریوں کی دل آزاری ہوئی۔

مقدمے کے متن میں کہنا تھا کہ یہ فعل پیکا ایکٹ کی دفعہ 504 پی پی سی 21 کی حد کو پہنچتا ہے تاہم ابرار شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش تفتیشی افسر کو منتقل کی جارہی ہے۔

پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں تفتیشی افسر کی گرفتاری کے معاملے پر سکھن پولیس نے بتایا کہ قانون کے تحت گرفتار ابرار شاہ کو عدالت میں پیش کیا، تاہم مقامی عدالت نے ایس آئی او کو ضمانت پر رہا کردیا، جس کے بعد تفتیشی افسر کی جانب سے کیس پر مزید کام کیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں