کراچی: ڈاٸرکٹر جنرل ٹریڈ آرگناٸزیشن نے کراچی چیمبر آف کامرس کے الیکشن 2024-26 کالعدم قرار دے دیے۔ الیکشن 60 دن کے اندر دوبارہ کرانے کا حکم دے دیا۔ الیکشن کرانے کے لئے ایڈمنسٹریٹر وزارت صنعت مقرر کرے گی جو اپنی نگرانی میں الیکشن کراۓ گا۔
سیکریٹری کراچی چیمبر آف کامرس کو سات دن کے اندر صنعتکاروں اور چھوٹے تاجروں کی لسٹیں علیحدہ کرکے مرتب کرنے کا حکم دیتے ہوئے اب چھوٹے تاجروں کو 15 سیٹیں ملیں گی یعنی 50 فیصد ملیں گیں۔