غلطی یا کچھ اور، اپوزیشن مخالف نیوز چینل کا ڈرون کیمرہ آصفہ بھٹو کو لگ گیا شدید زخمی ہوگئیں

0
94

خانیوال: پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ خانیوال کے مقام جاری تھا کہ تحریک انصاف کے اہم رہنما اور سابق سینئیر صوبائی وزیر علیم خان کے اپوزیشن مخالف مخصوص چینل کا ڈرون کیمرہ غلطی یا پھر جان بوجھ کر آصفہ بھٹو کو مارا ہے سوالات پیدا ہوگئے۔

ڈرون کیمرہ لگنے سے آصفہ بھٹو زخمی ہوگئیں آصفہ بھٹو زرداری ڈرون کیمرہ لگنے سے زخمی ہو گئیں۔ تاہم سکیورٹی اسٹاف نے ڈرون پکڑ لیا۔ بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری دونوں کنٹینر کے اندر چلے گئے۔

پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری کی ڈرون کیمرے سے زخمی ہونے کے بعد پارٹی نے مارچ کے دوران ڈرون اُڑانے پر پابندی لگادی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ ایک مخصوص چینل کا ڈرون آصفہ کو لگا ہے جس سے وہ زخمی ہوئی ہیں معلوم نہیں یہ جان بوجھ کر ہوا ہے یا غلطی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں