پی ٹی آئی نے”احتساب سب کا“ کا نعرہ لگا کر عوام کو دھوکہ دیا، سراج الحق

0
46

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات نہ ہوئیں تو آئندہ الیکشن میں کھلے عام ووٹوں کی خرید و فروخت ہوگی۔ زور اور زر کی بنیاد پر الیکشنز کے بعد عوام کی تکالیف میں مزید اضافہ ہوتاہے۔ سیاسی جماعتیں اپنے اندر جمہوریت لائیں، انتخابی نظام میں اصلاحات کے لیے سنجیدہ رویہ اپنائیں۔ اسمبلیوں میں عوامی نمائندے ایک دوسرے کے گریبان پکڑتے نظر آتے ہیں۔ سیاست سے اخلاقیات ،اداروں سے ایمانداری کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ کرپشن اور لوٹ مار کے کلچر نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے”احتساب سب کا“ کا نعرہ لگا کر عوام کو دھوکہ دیا۔ ملک میں تعلیم و تحقیق کے میدان میں جمود کی سی کیفیت ہے۔ ملک میں یونیورسٹیاں اور کالجز تعمیر کرنے کی بجائے لنگر خانے اور پناہ گاہیں بن رہی ہیں۔ مدارس دینیہ کے خلاف منظم سازشیں جاری ہیں۔ جماعت اسلامی فرد کے ذریعے معاشرے کی اصلاح چاہتی ہے۔ طلبہ و طالبات جماعت اسلامی کے دست و بازو بنیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں