اسلام آباد ہائی کورٹ کا اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

0
53

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اسد درانی کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر کو پیش ہونے کی ہدایت کی۔ دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اسد درانی کا نام انکوائری زیر التوا ہونے کی وجہ سے ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔ سارا ریکارڈ دیکھا اس وقت اسد درانی کے خلاف کوئی انکوائری زیر التوا نہیں نا کوئی گراؤنڈ ہے۔ ہر عام شہری کی طرح یہ تھری سٹار جنرل ریٹائرڈ ہیں ان کے حقوق ہیں۔ کوئی گراؤنڈ بتائیں اگر نہیں کوئی وجہ نہیں کہ ان کا نام ای سی ایل پر رکھا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا اور عدالت نے اسد درانی کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں