جرائم کی نشاندہی کیوں کی’ ایس ایس پی سینٹرل نے صحافی کو موقف دینے کے بجائے نمبر بلاک کر دیا

0
12

کراچی (رپورٹ: ایم جے کے) تھانہ عزیز آباد کے حدود میں جرائم کی مسلسل رپورٹنگ کے زریعے نشاندہی کرنے پر ایس ایس پی سینٹرل سے موقف لینے پر صحافی کا نمبر بلاک کر دیا۔

دی پاکستان اردو گزشتہ ایک ماہ سے تھانہ عزیز آباد کی حدود میں صحافی کی جانب سے مختلف مقامات پر جرائم سمیت ایس ایچ او کی مسلسل رپورٹنگ کے زریعے نشاندہی کرتا آرہا ہے اور آج نمائندے کے موقف لینے اور رابطہ کرنے پر ایس ایس پی سنٹرل زیشان صدیقی نے نمائندے کا نمبر بلاک کر دیا، تاہم ایس ایس پی سینٹرل کے اس اقدام پر صحافتی حلقوں میں ناراضگی کا اظہار کیا گیا ہے۔اگر سینیئر افسران بھی اس طرح کا طرز عمل اختیار کریں گے تو صحافی علاقائی سطح پر غیر قانونی کاموں اور اس میں ملوث جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی پولیس افسران کو کس طرح کریں گے، آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی شہر بھر میں جرائم کا خاتمہ کرنے کیلئے متحرک ہیں اور اس میں صحافی اپنے پیشے کے لحاظ سے جرائم کی روک تھام کو اپنی خبروں میں شائع کررہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں