دس ماہ کی بچی کے آپریشن کے دوران پیٹ میں بچہ ہونے کا انکشاف

0
40

صادق آباد: ضلع رحیم یار خان کے شہر صادق آباد کے نجی اسپتال میں اپنی نوعیت کا پہلا منفرد اور حیرت انگیز آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران ناقابل یقین واقعہ رونما ہوا جسے دیکھ کر آپریشن کرنے والے ڈاکٹر بھی حیرت زدہ ہوگئے۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ 10 ماہ کی بچی کو پیٹ کی تکلیف کے علاج کے لیے اسپتال لایا گیا تھا، بچی کے الٹرا ساؤنڈ میں پیٹ میں رسولی اور پانی کی جھلی کی تشخیص ہوئی۔ بچی کا آپریشن کرنے والے چائلڈ سرجن ڈاکٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ جب آپریشن کا آغاز کیا گیا تو سب کچھ نارمل تھا، دو گھنٹے آپریشن کے بعد بچی کے پیٹ سے رسولی نکالی تو حیرت انگیز واقعہ سامنے آیا، بچی کے پیٹ سے نکلنے والی رسولی میں بچہ تھا، یعنی10 ماہ کی بچی کے پیٹ میں بچہ پرورش پا رہا تھا۔

ڈاکٹر مشتاق نے بتایا کہ اس کو طبی اصطلاح میں فیٹس اِن فیٹو کہا جاتا ہے، اس طرح کے کیسز بہت کم سامنے آتے ہیں، پہلی بار 1945 میں ایسا کیس سامنے آیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں