کراچی: پاکستانی نژاد امریکی شہری زنور جعفری نے معمولی رنجش پر اپنی بیوی اور دو سالہ بیٹی کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا۔
پولیس نے تمام شواہد کے ساتھ قاتل کو کرائم سین سے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ مجرم کا پانچ سالہ بیٹا موقع کا عینی شاہد ہے جو واردات کے وقت محفوظ رہا۔
افسوسناک واقعہ لانگ آئلینڈ نیو یارک میں پیش آیا جس کے بعد علاقے کی فضاء سوگوار ہے۔