پشاور: بہاولپور یونیورسٹی کے خوفناک جنسی اسکینڈل کے بعد پشاور ایگریکلچر یونیورسٹی میں بھی اسکینڈل سامنے آگیا۔ یونیورسٹی کی لیکچرار ماریہ علی نے لالہ رُخ کا سارا کٹا چھٹا کھول کر رکھ دیا۔
پشاور ایگریکلچر یونیورسٹی کی لیکچرار ماریہ کا انکشاف کرتے ہوئے وڈیو میں بتایا کہ یونیورسٹی میں غیر قانونی دندے ہو رہے ہیں اور ہراسمنٹ کا شکار ہونے والی لیکچرار ماریہ علی کا تعلق فاٹا سے ہے۔
ماریہ علی نے انکشاف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مجھے ذہنی مریض بنا دیا گیا ہے اور یونیورسٹی کے اندر غیر مردوں کا آنا بھی ایک سوال ہے۔ شکایات دینے کے باوجود ایڈمنسٹریشن کوئی ایکشن نہیں لے رہی اور خاتون لیکچرار کی اعلی حکام سے دادرسی کی اپیل کی ہے۔