اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 330 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 29 تک جا پہنچی ہے۔
ملک بھر میں 2 لاکھ 48 ہزار 873 کورونا مریض صحتیاب ہوگئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 8 اموات ہوئیں ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 5984 ہوگئی ہے۔
سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 486 ہوگئی ہے اور پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 93 ہزار 197 ہوگئی ہے جبکہ خیبرپختونخوامیں 34223 اور بلوچستان میں 11774 کورونا مریض ہیں۔ اسلام آباد میں 15076، آزاد کشمیر 2093 اور گلگت میں 2180 کورونا مریض ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں 11 ہزار 26 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور ملک بھر میں اب تک 20 لاکھ 21 ہزار 196 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ ملک بھر کے اسپتالوں میں 213 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے۔ ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں اور اس وقت ایک ہزار 595 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔