سوشل میڈیا پر ٹریفک پولیس اہلکار کا شہری پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ، ویڈیو 10 سال پرانی نکلی

0
25

کراچی (ایم جے کے) ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کچھ ٹریفک اہلکار ایک شخص سے جھگڑا کرتے دکھائی دے رہے ہیں، یہ ویڈیو (2015) کی دس سال پرانی ہے۔

جھگڑا کرنے والے شخص کے خلاف تھانہ سول لائن میں ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی، پی آئی ڈی سی ٹریفک سیکشن کے اہلکاروں اور اس شخص کے درمیان یہ جھگڑا ریڈ زون نوپارکنگ ایریا میں گاڑی پارک کرنے کی وجہ سے ہوا تھا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو کے حوالے سے تاثر دیا جارہا ہے کہ موٹر سائیکل پر وہ نمبر پلیٹ نہیں ہے، جس کا آرڈر آیا ہے اور غلط نمبر پلیٹ کے استعمال کرنے پر ٹریفک پولیس اور متعلقہ شخص آپس میں جھگڑ رہے ہیں، جبکہ ایسا بالکل نہیں ہے سوشل میڈیا صارفین سے التماس ہے کہ خبر کی تصدیق کریں اور حقائق پر مبنی معلومات کو آگے بڑھانے میں ہماری مدد کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں