اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی خیبر پختونخوا حکومت کو صحت کارڈ کے ذریعے 250439 مریضوں کا علاج کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہے وہ پاکستان جس کی جانب ہم گامزن ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں خیبرپختونخوا حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان جس کا خواب قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا، صحت کارڈ کے تحت 2 کروڑ 50 لاکھ 439 مریضوں کا مفت علاج کیا گیا۔ یہی وہ پاکستان ہے جس کا خواب علامہ اقبال اور قائد اعظم نے دیکھا تھا۔