اسلام آباد: مُلک میں 18 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
این سی او سی کی جانب سے ہدایات کے بعد رجسٹریشن پہلے سے ہی جاری تھی۔ مُلک بھر میں اب تک 79 لاکھ 53 ہزار 574 افراد کی ویکسنیشن مکمل کرلی گئی ہے۔
سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ مُلک بھر میں ویکسینیشن مہم تیزی میں وفاقی حکومت کی بڑی سرمایہ کاری سے ممکن ہوئی ہے اور اب تک 25 کروڑ ڈالر تک کورونا ویکسین کی خریداری کی جاچکی ہے۔ ویکسین کی خریداری کے مزید رقم آئندہ سال خرچ کی جائے گی۔