پاکستان نے ورلڈ فریڈم انڈیکس میں مزید 12 پوائنٹس کھو دیئے، 145 سے 151 پر چلا گیا

0
176

کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزاد ی صحافت کا عالمی دن ‘ورلڈ پریس فریڈم ڈے’ 3 مئی کو منایا جاتا ہے۔ آزادی صحافت کا عالمی دن منانے کا مقصد پیشہ وارانہ فرائض کی بجا آوری کیلئے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کو درپیش مشکلات، مسائل، دھمکی آمیز رویہ، اور صحافیوں کی زندگیوں کو درپیش خطرات کے متعلق قوم اور دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔

اس دن کے منانے کا مقصد سوسائٹی کو یہ یاد دلانا بھی ہے کہ عوام کو حقائق پر مبنی خبریں مہیا کرنے کیلئے کتنے ہی صحافی اس دنیا سے چلے گئے اور لاتعداد پس دیوار زنداں ہیں۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں ان کے دور میں میڈیا سب سے زیادہ آزاد رہا ہے، دیگر شعبوں کی طرح یہ دعوع بھی جھوٹ ثابت ہوا ہے۔

پاکستان نے ورلڈ فریڈم انڈیکس میں مزید 12 پوائنٹس کھو دیئے،2021 کے 145 نمبر سے پاکستان 2022 میں گر کر 157 ہو گیا ہے۔ چار برس میں تحریک انصاف کے دور میں پاکستان 18 پوائنٹس نیچے گیا ہے۔

ماضی میں ‏عمران خان نے دھرنے میں میڈیا کی آزادی کا بےحد فائدہ اُٹھایا لیکن پھر وہ یہ آزادی چھیننے میں لگ گئے۔ عمران خان کا دور میڈیا کے لئے بدترین ثابت ہوا، آج انہیں پھر آزاد میڈیا کی ضرورت ہے، وہ شکایت کرتے ہیں کہ میڈیا انہیں کور نہیں کر رہا، کون سا یہ نشہ ہے جس میں اپنے کرتوت دکھائی نہیں دیتے۔

ورلڈ پریس فریڈم ڈے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 3 مئی کو کو منایا جاتا ہے اس دن کا آغاز 1993ء سے ہوا تھا اس دن کی باقاعدہ منظوری اقوام متحدہ کے ادارے جنرل اسمبلی نے دی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں