جسٹس قاضی فائز عیسی کا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے برادر نسبتی رجسٹرار سپریم کورٹ سے فوری چارج چھوڑنے کا مطالبہ، خط لکھ دیا

0
125

اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسی کا رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط، خط میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار کے پاس جوڈیشل آرڈر کو کالعدم قرار دینے کا کوئی اختیار نہیں، چیف جسٹس بھی جوڈیشل آرڈر کیخلاف کوئی انتظامی آرڈر جاری نہیں کر سکتے، رجسٹرار کا 31 مارچ کا سرکولر سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ آپ کو بطور سینئیر افسر اپنی آئینی ذمہ داری کا ادراک ہونا چاہئے، اگر آپ کو معلوم ہو تو یہ کیس سوموٹو نمبر 4/2022 آرٹیکل 184/3 کے تحت ازخود نوٹس کے تحت سنا گیا۔

خط میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو فوری چارج چھوڑنے کا کہہ دیا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو لکھے خط کی کاپی سیکرٹری کابینہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بھیجوا دی میرے لیے حیران کن تھا کہ آپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سرکلر جاری کردیا۔ سرکلر کے ذریعے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی گئی، سپریم کورٹ کے حکم کے اوپر رجسٹرار سرکلر جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں رکھتا، سینئر افسر کے طور پر آپ کو آئین اور آئین میں سپریم کورٹ فیصلے کے اثرات کا معلوم ہونا چاہیے۔ سرکلر میں جس فیصلے کا ذکر کیا گیا وہ موجودہ فیصلے سے مطابقت نہیں رکھتا، فوری طور پر اپنے سرکلر کو واپس لیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی رجسٹرار کو ہدایت آپ کا رویہ ظاہر کرتا ہے کہ رجسٹرار آفس میں رہنے کے اہل نہیں۔  بیورکریکٹ کا آرٹیکل 175/3 کے تحت رجسٹرار آفس میں رہنا آئین کی خلاف ورزی ہے، آرٹیکل 175/3 کے تحت عدلیہ اور انتظامیہ مکمل طور پر الگ ہیں، ہر شہری کی طرح آپ پر بھی آئین کا نفاذ ہوتا ہے، آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ رجسٹرار آفس کا چارج فوری طور پر چھوڑ دیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے فوری چارج چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا۔ خط میں کہا کہ سپریم کورٹ اور آپ کے بہترین مفاد میں ہے کہ سرکولر فوری واپس لیا جائے۔ سرکولر میں جس فیصلے کا حوالہ دیا گیا اس کا اطلاق اس کیس پر نہیں ہوتا، کام سے لگتا ہے آپ رجسٹرار کا عہدہ سنبھالنے کے اہل نہیں۔

یاد رہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ کا تعلق ایڈمنسٹریو سروس سے ہے اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی بیگم کے فرسٹ کزن ہیں جبکہ گزشتہ دور حکومت میں پلاننگ کے تحت ان کو سپریم کورٹ میں رجسٹرار لگادیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں