نئے پاکستان کی پنجاب حکومت نے فری وائی فائی پراجیکٹ بند کردیا

0
72

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں بھاری سالانہ سبسڈی کے باعث پنجاب وائی فائی پراجیکٹ بند کر دیا ہے۔
سال 2017 میں اس وقت کی حکومت نے لاہورو ملتان سمیت صوبے کے 200 مقامات پر مفت سہولت فراہم کرنے کیلئے پنجاب وائی فائی منصوبہ شروع کیا تھا، منصوبے کے لئے سالانہ 19 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ آرہا تھا، گزشتہ سال کے شروع میں بھی پی ٹی سی ایل کو واجبات کی عدم ادائیگی پر وائی فائی کی سہولت عارضی طور پر بند ہوئی تھی، لیکن پھر اس سروس کو بحال کردیا گیا تھا۔
حکومت پنجاب کی جانب سے اب ایک بار پھرعوامی مقامات پر وائی فائی کی مفت سہولت ختم کردی گئی ہے، سہولت ختم ہونے سے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلباء، ریسرچ اسکالرز اور صحافی مفت وائی فائی کی سہولت سے محروم ہوگئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں