پریس فریڈم ایکشن کمیٹی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

0
80

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پریس فریڈم ایکشن کمیٹی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں افضل بٹ، صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم، جنرل سیکرٹری انور رضا شامل تھے۔ ملاقات میں سنئیر صحافی طارق چوہدری، سیکرٹری جنرل پی آر اے آصف بشیر چوہدری، مبارک زیب خان، علی رضا علوی، طارق ورک، اسحاق چوہدری شامل تھے۔ ملاقات میں رکن قومی اسمبلی مفتی عبدالشکور، مفتی ابرار احمد بھی شامل تھے۔

پریس فریڈم ایکشن کمیٹی نے صحافیوں کے مسائل سے مولانا فضل الرحمان کو اگاہ کرتے ہوئے پریس فریڈم کمیٹی نے اپنے مطالبات بھی تحریری طور پر مولانا فضل الرحمان کو دئیے۔ مولانا فضل الرحمان نے صحافیوں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

افضل بٹ نے بتایا کہ 13 ستمبر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر ہم احتجاج کریں گے اور ہر دور میں اپ نے بڑی جمہوری تحریکوں میں حصہ لیا ہے۔ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کی آواز بلند کی۔ اُمید ہے اب بھی جےیوآئی صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ ہماری جماعت صحافیوں کے حقوق کی آواز ہر جگہ بلند کرے گی اور پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں ہم نے فیصلہ کیا کہ 13 ستمبر کو صحافیوں کے ساتھ پارلیمنٹ ہائوس میں احتجاج کرے گے۔ صحافیوں کے حقوق کیلئے ملک بھی میں صوبائی ہیڈکوارٹرز میں سیمینار کریں گے۔ نیشنل پریس کلب میں بھی جلد پی ڈی ایم صحافیوں کے حق میں سیمینار کرے گی اور موجودہ حکومت صحافیوں پر غیر اعلانیہ مارشلاء نافذ کرنے کی تیاری میں ہے۔ جمعیت علماء اسلام پریس فریڈم کمیٹی کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں