ملک میں کورونا وائرس کے وار گزشتہ روز سے بھی مزید کم

0
51

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے وار گزشتہ روز سے بھی مزید کم ہوگئے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 553 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اورمجموعی ایکٹیو کیسز کی تعداد 25 ہزار 146 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی  تعداد 2 لاکھ 79 ہزار 699 تک جا پہنچی ہے اور ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 48 ہزار577 ہوگئی ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 اموات ہوئیں ہیں۔ ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 5976 ہوگئی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 21  ہزار 309 ہوگئی دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 93ہزار 173 رپورٹ ہوئے ہیں اور کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 34160، بلوچستان میں تعداد 11762 ہو گئی ہے۔ اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15052، آزاد جموں و کشمیر 2086، گلگت میں 2157 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 ہزار 003 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور ملک بھر میں اب تک 20 لاکھ 10 ہزار 170 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ ملک بھرکےاسپتالوں میں 225 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1859 ہے اور ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں جبکہ اس وقت 1  ہزار 618 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں