مولانا راشد محمود سومرو کا رینجرز کے خلاف احتجاجی دھرنا

0
635

حیدر آباد: جامشورو تھرمل پاور کے قریب مولانا راشد محمود سومرو کا رینجرز کے خلاف احتجاجی دھرنا۔ جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کے ساتھ رینجرز کی تلاشی کے بہانے تذلیل، خواتین کے فوٹیجز بنائے گئے۔ مولانا راشد محمود سومرو ناصر محمود سومرو کے ساتھ گاڑی میں فیملی ساتھ تھی۔

راشد محمود سومرو کی جانب سے رینجرز کو تعارف کرانے کے باوجود رینجرز اہلکاروں نے بدتمیزی کی اور فیملی کے فوٹیجز بنائے۔ گارڈز اہلکاروں کی تلاشی لی لائسینس چیک کئے اور گاڑی سے اتار کر شناختی کارڈ چیک کیے۔ مولانا راشد محمود سومرو احتجاجا روڈ پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔

راشد محمود سومرو نے احتجاج کے دوران کہا کہ تعارف کرانے کے باوجود فیملی کا لحاظ تک نہ کیا گیا ہم اس ملک میں غلام نہی ہیں۔ رینجرز کا رویہ افسوسناک ہے۔

جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کی دھرنے والی جگہ آمد شروع ہوگئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں