پاکستان میں تعینات رومانیہ کے سفیر کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ

0
133

اسلام آباد: ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان میں تعینات رومانیہ کے سفیر مسٹر نیکلوئے گویا نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے رومانیہ کے سفیر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
نیول چیف نے جہاز سازی کے حوالے سے پاکستان اور رومانیہ کے مابین شراکت داری کے اقدامات کو سراہا۔

ملاقات میں دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں