کراچی: خیابان شجاعت پر پروڈیکشن ہائوس کی شوٹنگ کے دوران سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجہ میں 7 افراد زخمی ہوئے۔ زرائع کے مطابق گارڈ نے پروڈیوسر سے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کی۔
ایس ایس پی ساوتھ کا کہنا ہے کہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے گن مین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ نجی چینل کے ڈرامہ شوٹ کے دوران فائرنگ ہوئی اور گارڈ نے پروڈیوسر سے تلخ کلامی پر فائرنگ کی تمام افراد معمولی زخمی ہیں۔