اسلام آباد: عامر لیاقت کی مبینہ اہلیہ ہانیہ عامر کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر لیاقت نے میرے ساتھ خفیہ نکاح کیا اور عامر لیاقت نے جب شادی کی تب ان کی زندگی میں کوئی نہیں تھا۔ عامر لیاقت سے کہا کہ نکاح کو سب کے سامنے لایا جائے۔ اس مطالبے پر عامر لیاقت نے مجھے جان سے مارنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت مجھے پاگل ثابت کرنے کی کوشش کرتا رہا اور ایکسپریس ٹی وی آج معاملے کو چھپاتے رہے ہیں۔ عامر لیاقت کا پارلیمینٹ لاجز میں ڈرائیور ممتاز جس نے مجھ پر تشدد کیا۔ پمز والے میرا میڈیکل نہیں بنا کر دے رہے ہیں اور ڈی ایچ کیو نے پمز ریفر کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ فیس بک پر عامر لیاقت سے رابطہ ہوا تھا اور عامر لیاقت گندے میسجز کرتا رہا ہے۔ مجھ پر جھنگی سیدہ میں میرے گھر میں گھس کر تشدد کیا گیا۔ ایکسپریس ٹی وی والے میری پریس کانفرنس روکوانا چاہتے ہیں۔