‏ قومی بچت اسکیموں کےشرح منافع میں مزید کمی کردی گئی

0
74

اسلام آباد: قومی بچت اسکیموں کےشرح منافع میں مزید کمی کردی گئ ہے۔ بچت اسکیموں پر نئی شرح میں منافع کا اطلاق آج سے ہوگا اور شہدا فیملی ویلفیئراکاونٹ کاشرح منافع 9.84 فیصد کردیا گیا ہے۔

اس سے پہلے شہدا ویلفیئراکاونٹ کا شرح منافع 10.32 فیصد تھا اور پینشن بینیفٹ اکاونٹ کاشرح منافع بھی 9.84 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔ 10 لاکھ کے بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ کی خریداری پر8 ہزار 200 روپے منافع ملے گا۔ مختصرمدتی سیونگ سرٹیفکیٹ پر بھی منافع کی شرح میں تبدیلی کردی گئی ہے اور 10 ہزار روپے کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پر6 ماہ کیلئے 368 روپے منافع ملے گا۔

10 ہزار روپے کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پر 12 ماہ کیلئے 730 روپے منافع ملے گا اورایک کروڑ روپے کے مختصر مدتی سیونگ سرٹیفیکیٹ پر3 ماہ کیلئے ایک لاکھ 93 ہزار منافع ملے گا۔ ‎

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں