کراچی: پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی نے ہائی کورٹ میں وفاقی حکومت کے خلاف پٹیشن دائر کردی۔ کراچی کے حلقے ملیر اور کیماڑی سے منتخب ہونے واے ارکان قومی اسمبلی سردارجام عبدالکریم بجار جوکھیو، سید آغا رفیع اللہ اور قادر پٹیل نے مشترکہ طور پر پی ٹی آئی حکومت کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی۔
پٹیشن دائر کرنے کے بعد ارکان قومی اسمبلی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے کراچی سے منتخب سب ارکان قومی اسمبلی کو فنڈز جاری کئے ہیں لیکن ضلع ملیر اور کیماڑی کو ایک روپے کا ترقیاتی فنڈز جاری نہیں کیا۔ یہ سراسر زیادتی اور حلقے کے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہے اور ہمیں معززعدالت سے انصاف کی امید ہے۔