دی پاکستان نیوز کی خبر پر ایکشن’ فیصل کنٹونمنٹ کا گلستان جوہر کے مختلف علاقوں میں ناجائزات تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

0
9

کراچی: دی پاکستان نیوز کی خبر پر ایکشن، ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس میجر جنرل عرفان احمد ملک کی خصوصی ہدایت پر سی ای او کنٹونمنٹ فیصل حیدر علی سیال کی جانب سے گلستان جوہر کے مختلف علاقوں میں ناجائزات تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز۔

آپریشن میں پتھارے فروش اور ٹریفک میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کے خلاف بھر پور آپریشن کیا گیا، جس سے علاقہ عوام اور رستوں کی رکاوٹ سے پریشان عوام میں خوشی کی لہر دیکھی گئی جبکہ اس آپریشن سے گلستان جوہر کے رہائشی بلاکس کی اکثریت شامل تھی جن میں بلاک 15، 16، 17، 18، 19 اور دیگر بلاکس شامل تھے۔

سی ای او کنٹونمنٹ فیصل حیدر علی سیال کے مطابق یہ گرینڈ آپریشن ناجائز تجاوزات کے خاتمے تک جاری رہے گا اور آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جاے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں