کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پیر محمد شاہ کے ہوتے ہوئے ٹینکر مافیا کو کھلی چھوٹ مل گئی اور شہر کراچی میں موٹر سائکل سوار شہری اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ روڈوں پر غیر محفوظ ہوگئے۔
شہری کبھی ٹینکر مافیا تو کبھی ڈمپر مافیا کے ہاتھوں مختلف حادثات میں قتل ہورہے ہیں جبکہ زرائع کے مطابق سینکڑوں حادثوں میں کئی شہریوں کی ہلاکت کے بعد اب تک ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پیر محمد شاہ نے کراچی کے کسی ضلعی ایس ایس پی، ڈی ایس پی اور ایس او ٹریفک کے خلاف کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی۔
کورنگی کراسنگ ندی کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق ہوگئی۔ متوفیہ کی شناخت 40 سالہ ریحانہ کے نام سے ہوئی اور لاش ضابطے کی کاروائی کلئے جناح اسپتال منتقل کردی گئی جبکہ خوش قسمتی سے موٹرسائیکل چلانے والا شخص واقعہ میں محفوظ رہا۔
واٹر ٹینکر کو مشتعل افراد نے آگ لگادی اور ٹریفک اہلکاروں نے ڈرائیور کو بچاتے ہوئے موقع سے فرار کروا دیا۔