کراچی پورٹ پر گدھوں کی ہزاروں کھالوں کی چین اسمگلنگ کی کوشش ناکام، گدھوں کا گوشت آخر کہاں گیا

0
40

کراچی: ایف بی آر نے کراچی پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گدھوں کی 14 ہزار کھالوں کی چین اسمگلنگ ناکام بنادی۔

ایف بی آر ترجمان کے مطابق چمڑے کی مصنوعات ظاہر کرکے 285 پارسلز چین بھیجے جارہے تھے تاہم چیکنگ کے دوران پارسل میں سے گدھوں کی 14 ہزار کھالیں برآمد ہوئیں۔

ترجمان ایف بی آر کا مزید بتانا ہے کہ ایکسپورٹ پالیسی کے تحت گدھےکی کھال کی برآمد پر پابندی عائد ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ 14 ہزار گدھوں کی کھالیں تو برآمد کرلیں مگر ان گدھوں کا گوشت کہاں گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں