اسلامی ممالک کی ‘مار برگ’ وائرس کے پھیلاؤ کے باعث اپنے شہریوں کو سفر ملتوی کرنے کی ہدایت

0
29

کراچی: سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین نے ‘مار برگ’ وائرس کے پھیلاؤ کے باعث اپنے شہریوں کو تنزانیہ اور ایکواٹوریل گنی کا سفر ملتوی کرنے کی ہدایت کردی۔

سعودی پبلک ہیلتھ اتھارٹی ‘پریوینشن’ نے اپنے شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تنزانیہ اور ایکواٹوریل گنی کا سفر کرنے سے گریز کریں کیونکہ ان دونوں ملکوں میں ‘ماربرگ’ وائرس پھیل گیا ہے۔ سعودی اتھارٹی کے ایک سرکاری ذریعہ نے بتایا کہ یہ سفارش بیماری پر قابو پانے تک کے لیے کی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں