عدالت کا سوات پریس کلب ڈی سیل کرنے کا حکم

0
47

سوات: پشاورہائیکورٹ مینگورہ بینچ میں پریس کلب ڈی سیل کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقاراحمد پر مشتمل بینچ نے پریس کلب ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالتی نے ریمارکس میں کہا کہ آزادی صحافت پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی اور امن وامان برقرار رکھنا انتظامیہ کی زمہ داری ہے۔ پریس کلب کوگذشتہ رات ضلعی انتظامیہ نے انتظامی اختلافات کے باعث سیل کردیا تھا۔

سوات پریس کلب سوات کے صدر محبوب علی نے کہا کہ آزاد عدلیہ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر شہزاد عالم نے کہا کہ آزاد عدلیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں