جماعت اسلامی وفاق صوبوں میں تحریک انصاف  کے امیداروں کو ووٹ نہیں دے گی، ترجمان جماعت اسلامی

0
62

لاہور: سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی و ترجمان
قیصر شریف نے سینیٹ الیکشن میں وُوٹ کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی وفاق اور صوبوں میں تحریک انصاف اور حکومت کے امیداروں کو ووٹ نہیں دے گی۔ فیصلہ جماعت اسلامی پاکستان کی مجلس عاملہ میں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی زیر صدارت ہوا۔خیبرپختونخوا میں اپوزیشن کے ساتھ ہونے والے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاہدہ کے توثیق کی گئی ہے۔ جماعت اسلامی مرکز اور صوبہ سندھ میں کسی امیدوار کو ووٹ نہیں دے گی۔ حکومت اور تحریک انصاف کے رہنما جھوٹا پراپیگنڈہ کرنے سے گریز کریں۔ جماعت اسلامی اپنے پلیٹ فارم سے عوام کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں