اسٹیل ملز ملازمین سے ووٹ لینے کی خاطر عمران خان نے جھوٹے وعدے کیے، مرتضی وہاب

0
145

کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ووٹ لینے کی خاطر اسٹیل مل کے مزدورں کے ساتھ جھوٹے وعدے کیے اب حکومت میں آگئے ہیں تو اسٹیل مل کے مزدورں کا ساتھ دینے کے بجائے انہیں بیروزگار کررہے ہیں۔ ہم مزدور دشمن پالیسی کو چلنے نہیں دینگے پی ٹی آئی کی اے ٹی ایمز کو اسٹیل مل کی زمین پر چائنہ کٹنگ کرنے نہیں دیں گے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ اسٹیل مل کے مزدوروں کے متعلق وزیراعلی نے کمیٹی بنائی ہے اگلے ہفتے وفاقی حکومت کوخط لکھیں گے اسٹیل ملزکی زمین کسی اے ٹی ایم کودینے نہیں دیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں