پشاور: کرک میں سمادھی کو جلانے اور مسمار کرنے کا واقعہ۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سمادھی کی دوبارہ تعمیر کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔

کمیٹی کے دیگر ارکان میں سیکرٹری اوقاف اور مذہبی امور، ڈائریکٹر آرکیالوجی اور ڈپٹی کمشنر کرک شامل ہیں۔
کمیٹی ہندو کمیونٹی کی مشاورت سے نقصانات کا تخمینہ لگا کر سمادھی کی دوبارہ تعمیر کے لئے پلان تیار کرے گی۔ کمیٹی دس دنوں میں سمادھی کی دوبارہ تعمیر کے لئے پلان تیار کرکے مزید اقدامات کے لئے چیف سیکرٹری کو رپورٹ پیش کرے گی۔