چینی سفارتخانے کے وفد کا آئی ایس پی آر کا دورہ

0
45

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفارتخانے کے ڈیفنس اتاشی کی سربراہی میں وفد کا آئی ایس پی آر کا دورہ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے چینی وفد کا استقبال کیا اور چینی وفد کی آمد پی ایل اے کی 93 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ہوئی۔ چینی وفد کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام کا پہنچایا گیا۔

آرمی چیف نے پیغام میں کہا کہ پاک فوج اور پی ایل اے پاک چین تعلقات کا اہم جز ہیں اور ہمیں اپنے آہنی بھائیوں پرفخر ہے۔

چینی ڈیفنس اتاشی نےآئی ایس پی آرمیں تقریب کے انعقاد پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پاک چین فوجی تعلقات وفد کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ ہرموسم میں باہمی اسٹریٹجک تعلقات میں وسعت آئی ہے اور ہر شعبے میں بشمول کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے بھرپور کوششیں کی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں چینی سفیر کا پیغام بھی اس موقع پر پڑھا گیا۔ پیغام میں چینی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات میں فوجی تعلقات کی خصوصی اہمیت ہے اور خطے میں امن و استحکام کیلئے باہمی تعاون جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں