وزیراعظم جرأت کے ساتھ عوامی امنگوں کے مطابق ملکی مفاد میں فیصلے کر رہے ہیں، وزیر اعلی پنجاب

0
30

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جرأت کے ساتھ عوامی امنگوں کے مطابق ملکی مفاد میں فیصلے کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی بار بڑے لوگوں کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کیا ہے۔ ماضی میں جن لوگوں پر کوئی ہاتھ نہیں ڈالتا تھا آج وہ قانون کی گرفت میں ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کے بت پاش پاش کئے اور لوٹ مار کی سیاست کرنے والوں کیلئے پاکستان کی زمین تنگ ہو چکی ہے۔ کرپشن میں ملوث ٹولہ لوٹی گئی دولت کا تحفظ چاہتا ہے اور ملک و قوم کے مفادات کو ٹھیس پہنچانے والے رہبر نہیں راہزن ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی اصل منزل پائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں