کراچی: چین کے سامنے دم دبا کر بھاگنے والا بھارت، کشمیر میں دہشت گردی کرنے سے باز نہ آیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی تصویر نے دنیا کی توجہ حاصل کرلی اور بھارت اسرائیل کی طرز پر مقبوضہ کشمیر میں نیہتے کشمیریوں کا قتل عام کرنے لگا۔
فلسطین کے بعد مقبوضہ کشمیر کے سوپور میں آج ہونے والے قتل کی تصویر نے دنیا کی توجہ حاصل کرلی جس میں بھارتی فوج نے دہشت گردی کرتے ہوئے ایک بزرگ کو قتل کردیا جن کے ساتھ ایک چھوٹا نواسہ تھا۔ جو اپنے نانا کو قتل ہوتے دیکھ کر مدد کیلئے پکارتا رہا مگر کوئی مدد کو نہ آیا اور وہ چھوٹا بچہ اپنے نانا کی لاش کے سینے پر چڑھ کر بیٹھ گیا۔
اسی طرح کا واقعہ سن 2000 میں فلسطین میں پیش آیا جب اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک بچے کے سامنے اس کے باپ کو قتل کیا تھا اور وہ معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا تھا۔