سعودی عرب سے پاکستانیوں کو لانے کیلئے پروازوں دوگنی کردی، زلفی بخاری

0
57

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ سعودی عرب سے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پروازوں کی تعداد دوگنی کر دی ہے۔

تفصیل کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ حکومت نے سعودی عرب سے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پروازوں اور ان میں مسافروں کی گنجائش تقریباً دوگنی کر دی ہے۔.

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایک ہزار سات سو اسی پاکستانیوں کو گزشتہ ہفتے مختلف پروازوں سے واپس لایا جا چکا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ اس مہینے کی دس تاریخ تک پندرہ خصوصی پروازوں کے ذریعے تین ہزار سات سو پچاس پاکستانیوں کو سعودی عرب سے وطن واپس لایا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں