کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی ادارہ صحت کے نمائندے برائے پاکستان ڈاکٹر پیلیتا مہیپالا سے یہاں وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو اور ڈبلیو ایچ او کی ڈاکٹر سارہ خان شریک ہیں۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ ہم نے کورونا کے روزانہ کی بنیاد پر 6600 ٹیسٹ کی گنجائش کردی ہے اور لوگ ٹیسٹ کروانے میں اتنا تعاون نہیں کر رہے ہیں جتنا ہونا چاہئے۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ڈاکٹرز، نرسز اور پرامیڈیکل اسٹاف محفوظ رہیں اور ہمارے ڈاکٹرز ٹھیک رہیں گے تو دوسروں کی زندگی بچا سکیں گے۔
اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے نمائندے کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے بروقت اقدامات نے بہتر نتائج دیئے اور بلکہ پورے ملک میں مقامی منتقلی کو روکنا ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے شہر کراچی میں 2 اور دیگر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں ایک ایک اسپتال قائم کرنے کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں کو آگاہ کیا۔