‏ملک کے 52 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے، ترجمان این ڈی ایم اے

0
30

اسلام آباد: ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اس وقت ملک کے 52 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔

بلوچستان میں31، خیبر پختونخوا10، پنجاب 4 اورسندھ میں 7 اضلاع متاثر ہوئے ہیں اور متاثرہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔

24 گھنٹے میں 3لاکھ 50 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا ہے اور بلوچستان میں 3200 ہیکٹرجبکہ پنجاب میں 100 ہیکٹر پر سپرے کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں ایک ہزار ہیکٹر پر ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے کارروائی ہوئی ہے اور سندھ میں گذشتہ روز 600 ہیکٹر رقبے پر سپرےہوا ہے۔ ملک بھرمیں 4لاکھ 97 ہزار ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں