نو اقوام پر مشتمل احمد زئی وزیر قبائل کا امن وامان کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر وانا کے ساتھ گرینڈ جرگہ

0
44

وانا: 9 اقوام پر مشتمل احمد زئی وزیر قبائل کا امن وامان کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیرخان کے ساتھ گرینڈ جرگہ منعقد ہوا، جرگے میں ملک بسم الله خان، ملک علاالدین، ملک جمیل، ملک شہریار، ملک سیف الله خان، ملک شوکت، ملک خیر محمد وغیرہ نے جرگے میں شرکت کی۔

جرگے سے اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیرخان مخاطب ہوکر کہاکہ ایک بار پھر قبائلی علاقوں اور خاص کر جنوبی وزیرستان میں دہشتگردانہ سرگرمیوں نے جنم لے چکی ہیں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہیں، خوف وہراس میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں کاروباری سرگرمیوں سمیت ایجوکیشن، ہیلتھ ودیگر علاقائی مفادات کو متاثر کرسکتا ہیں۔ موجودہ مخدوش صورت حال کے پیش نظر احمدزئی وزیر قبائل کا حکومت کے ساتھ تعاون درکار ہے کیونکہ علاقے میں امن وامان برقرار ہو۔

دوسری جانب احمدزئی وزیر قبائل نے کہاکہ علاقے میں امن وامان کو برقرار رکھنے کی خاطر مقامی انتظامیہ کے ساتھ دیتے ہیں لیکن اب انضمام ہوچکا ہے۔ 40 FCR کا دور گزر چکاہے انضمام کے مطابق حکومت کے ساتھ ہرقسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں