بقاء الللہ انڑ کو قائم مقام چیف سیکریٹری سندھ مقرر

0
98

کراچی: سندھ حکومت نے گریڈ 21 کے سینیئر آفیسر سینیئر میمبر بورڈ آف روینیو بقاء اللہ انڑ کو قائم مقام چیف سیکریٹری سندھ مقرر کر دیا۔ اس سے قبل سابق چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ 60 سال کی عمر ہونے پر سرکاری ملازمت سے 31 مارچ کو ریٹائر ہوئے تھے۔

بقاء الللہ انڑ نے آج بروز 1 اپریل کو قائم مقام چیف سیکریٹری سندھ کا چارج لے لیا جہاں ان سے سیکریٹری اطلاعات سندھ عبدالرشید سولنگی اور سیکریٹری سروسز محمد سلیم راجپوت نے ملاقات کر کے متعلقہ محکموں کے متعلق بریفنگ دی۔

قائم مقام چیف سیکریٹری سندھ بقاء الللہ انڑ نے اپنے دفتر میں عام لوگوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے اور مسائل کے حل کے لئے ہدایات بھی جاری کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں