وزیراعلیٰ پنجاب نے 7 شہروں میں آج سے جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا

0
61

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے 7 شہروں میں آج سے جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبے میں ایکٹو کورونا کیسز کی تعداد 26 ہزار سے زائد ہے، اور 24 گھنٹوں کے دوران 64 اموات ہوئیں، پنجاب کے  7شہروں میں آج سے جزوی لاک ڈاؤن لگایا جارہا ہے، جزوی لاک ڈاؤن والے شہروں میں کورونا کیسز12  فیصد سے زیادہ ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ڈیڑھ ارب روپے کی 10 لاکھ ویکسین منگوائے گی، اسپتالوں میں آکسیجن کی طلب 7 فیصد بڑھ گئی ہے، فرنٹ لائن کے تمام افراد کو ویکسین دینے کی کوشش کی ہے، عوام ماسک پہننےکی ایس اوپیز ہر صورت عمل کرے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں