سینیٹ الیکشن کیلئے ‏آج کا فیصلہ ایک تاریخی فیصلہ ہے، شبلی فراز

0
43

اسلام آباد: وزیر اطلاعت شبلی فراز نے کہنا ہے کہ ‏سپریم کورٹ نے رائے دی کہ الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے۔ الیکشن کمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے یقینی بنائیں کہ انتخاب میں شفافیت لائی جاسکے اور ‏آج کا فیصلہ ایک تاریخی فیصلہ ہے۔ آج کے فیصلے میں بظاہر لگتا ہے کہ سینیٹ انتخابات آرٹیکل 226 کے تحت ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ جج صاحبان نے ساتھ ہی نشاندہی کی کہ الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال ہونا چاہیے۔ ‏پاکستان میں کرپشن فری معاشرے کا خواب لے کر چلے تھے۔ عمران خان کرپشن کے خاتمے کیلئے سیاست میں آئے۔ ہم نے دیکھا شفافیت کے مسئلے پر کون کہاں کھڑا تھا،۔ ‏اپوزیشن نے ہمیشہ پیسے، دھونس اور ضمیروں کے خریدنے کی سیاست کی۔ تحریک انصاف تاریخ کے دائیں اور اپوزیشن بائیں ہاتھ پر کھڑی تھی۔ عوام کی نمائندگی کرنیوالے پیسے کے زور پر نہیں آئے۔ ‏لوگ ووٹ شبلی فراز کو نہیں عمران خان اور اسکے نظریے کو دیں گے۔ الیکشن کمیشن سے درخواست ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں