23اگست سے سندھ بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

0
65

کراچی: اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 23 اگست پیر سے اسکول 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھل جائنگے۔

اسٹاف کی ویکسینیشن کو سو فیصد ہونا چاہیے اور والدین کو بھی اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے کے لیے ویکسینیشن کروانی ہوگی۔

یونیورسیٹیز کے طالبعلموں کے لئے ویکسینیشن لازمی ہوگی۔ جامعات اور اسکولز میں محکمہ صحت کی جانب سے موبائل ویکسینیشن کروائی جائے گی۔ جامعات بھی 23 اگست سے کھل جائیں گی۔

نصاب، تعلیمی دن ،ویکسینیشن کی نگرانی اور تعلیمی سال کے شیڈول کو طے کرنے کے لیے اسٹیرنگ کمیٹی کے ممبران پر مشتمل ایک ورکنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس  جمعہ کو بلایا جائے گا اور ہفتہ یا اتوار کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں